How to improve spiritual powers in urdu - UrduZone

Latest

Tuesday, July 24, 2018

How to improve spiritual powers in urdu

سوال۔ میں اپنے اندر روحانی ترقی چاھتا ھوں پر ابتداء کہاں سے کروں؟
جواب۔ انسانی ذھن کے چار حصے ہیں۔ پہلا حصہ جسکا تعلق حواس خمسہ سے ہے، اسکا کام معطیات حس کی فراھمی کیمطابق ردعمل کو ظاھر کرنا ہے۔ یہ ایک ویڈیو کیمرہ کی طرح اردگرد ھونے والے عوامل کو سگنلز کی صورت میں بذریعہ حواس خمسہ موصول کرتا ہےُ اسکو ریکارڈ کرتا ہے اور انسان سے اسکی مرضی کے خلاف رد عمل کرواتا ہے۔ انسان کی خوراک حواس خمسہ سے ھوتی ہوئی اسکے دماغ کے پہلے حصے میں منتقل ھوتی ہے۔ یعنی انسان جو کھاتا ہے، جو سونگھتا ہے، جو چھوتا ہے، جو سنتا ہے اور جو دیکھتا ہے۔ الیکٹرک سگنل کی صورت میں انسانی ذھن کے حصہ اول میں پہنچتا ہے اور وہاں سے پہلے خیالات میں اور پھر جسمانی رد عمل میں تبدیل ھو جاتا ہے۔ اگر خیالات منفی ھوں تو یہ انرجی کو ضائع کرتے ھیں اور الیکٹرک سگنلز کی مدد سے ملنے والی انرجی جو دماغ کے سوئے ہوئے خلیوں کو بیدار کرنے کے لئے استعمال ھونی چاھئے، ضائع ھو جاتی ہے، مثبت خیالات میں بھی انرجی ضائع ھوتی ہے لیکن منفی خیالات کی نسبت کم مقدار میں۔ اور جب انسان کا خیال خواہ مثبت ھو یا منفی، جب رد عمل میں تبدیل ھوتا ہے تو تمام انرجی ضائع ھو جاتی ہے۔
اس لئے سالک کے لئے لازم ہے کے سب سے پہلے اپنے ذھن میں پیدا ھونے والے ان گنت خیالات کا مشاھدہ کرئے، محض مشاھدہ کرنے سے ہی خیالات کی یلغار میں کمی واقع ھونا شروع ھو جائے گی۔ سالک کو چاھئے کہ اسکے ساتھ ساتھ اچھا سنے، اچھا دیکھے، اچھا کھائے اور اچھوں کی صحبت میں وقت گزارئے۔ کیونکہ یہ سب خوراک ہے جو حواس خمسہ سے گزر کر آدمی کو انسان یا جانور بناتی ہے۔
شکریہ